ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کورونا وائرس: ممبئی میں ایک دن میں 1395 نئے کیس رپورٹ ہوئے، مہاراشٹرا میں متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 7958 پہنچی

کورونا وائرس: ممبئی میں ایک دن میں 1395 نئے کیس رپورٹ ہوئے، مہاراشٹرا میں متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 7958 پہنچی

Mon, 15 Jun 2020 20:39:18    S.O. News Service

ممبئی،15/ جون (آئی این ایس انڈیا) مہاراشٹر میں مہلک کورونا وائرس کے معاملوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3390 نئے معاملے سامنے آئے۔ اسی دوران 120 افراد ہلاک ہوئے۔ ریاست میں اب متاثرہ افراد کی کل تعداد 107958 ہوگئی ہے۔

اس مہلک وائرس کی وجہ سے ابھی تک مہاراشٹرا میں تقریبا 4000 افراد اپنی زندگی گنواچکے ہیں۔ ممبئی میں بھی کورونا وائرس نے تباہی مچا رکھی ہے۔ ریاست کے 50 فیصد سے زائد معاملے یہاں سے آئے ہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 1395 مثبت معاملے رپورٹ ہوئے ہیں۔ اسی کے ساتھ ہی 79 افراد کی موت بھی ہوئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی شہر میں اب متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 58 ہزار کو عبور کرچکی ہے۔جبکہ ممبئی میں اس سے 26986 افراد ٹھیک ہوگئے ہیں، 2190 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔کچھ عرصے سے ممبئی کے دھراوی میں کورونا کی وجہ سے کافی بُرا حال  تھا۔ تاہم گزشتہ کچھ دنوں میں یہاں بہتری دیکھنے میں آئی ہے۔

گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران یہاں صرف 13 نئے مثبت معاملے رپورٹ ہوئے ہیں۔ اب متاثرہ افراد کی کل تعداد 2043 ہوگئی ہے۔ اس میں 77 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔


Share: